ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کا راج برقرار،اندرون سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں
ملک کےبیشترحصوں میں گرمی کے وارجاری ہیں، سکھر میں پارہ چوالیس، حیدر آباد میں انتالیس، لاہورمیں اکتالیس، ڈی آئی خان میں بیالیس اور تربت میں سینتالیس تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش گوپس دیرگڑھی دوپٹہ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سبی ، تربت ، نوکنڈی، دادو، دالبندین، جیکب آباد، بہاولنگرگرم ترین مقامات رہے۔