تاریخ میں پہلی بار پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایکشن میں دیکھائی دے گی۔
تاریخ میں پہلی بار،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم قومی کرکٹ کے گڑھ میں ایکشن میں دیکھائی دے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کاآغاز 26 اکتوبر سے ہوگا۔دونوں ٹیمیں 13 ماہ میں دوسری مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے گذشتہ سال اکتوبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔4 میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ندا ڈار سیریز میں شرکت نہیں کررہی ہیں۔تجربہ کار اسپنر ثنامیر بھی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔ دونوں کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میزبان ٹیم کے لییاپنے بیک اپ کھلاڑیوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے۔