بنگلادیش میں مسافروں سے بھری کشتی کو حادثہ، 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
بنگلہ دیش میں دریا میں کشتی الٹنے سے کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس افسر شفیق الاسلام نے بتایا کہ ہم نے 23 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جبکہ مزید کی تلاش کے لیے رسیکیو اور غوطہ خور کاوشوں میں مصروف ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں 50 ہندو زائرین سوار تھے جو صدیوں پرانے مندر کی طرف جارہے تھے کہ شمالی بنگلہ دیش کے بوڈا قصبے کے قریب دریائے کروٹوا کے بیچ میں کشتی اچانک کسی چیز سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔ایک اور پولیس افسر نے کہا کہ کم از کم 25 مسافر ابھی تک لاپتا ہیں، جبکہ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 10 جاں بحق افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مسلم اکثریتی ملک بنگلادیش میں ہر سال ہزاروں ہندو زائرین بودیشوری مندر جاتے ہیں۔آج بنگلہ دیش اور مشرقی بھارت میں میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار دُرگا پوجا کی ابتدا تھی جس کی وجہ سے قدیم مندر پر بڑی تعداد میں زائرین کا ہجوم جمع ہوا ہے۔