سبزی مولی جگر و تلی کی پتھری، یرقان اور بواسیر سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅ فوہم کرتی ہے۔
ایران کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزی مولی جگر و تلی کی پتھری، یرقان اور بواسیر سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅ فوہم کرتی ہے۔ آرٹ یونیورسٹی آف اصفہان کے ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مولی مختلف بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے انتہائی مفید سبزی ہے۔ مولی میں فاسفورس ، کیلشیم اور وٹامن سی کے ساتھ فولاد کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے پیشاب کے ذریعے خارج کرنے کے ساتھ ساتھ بواسیر سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یرقان کے مرض میں مبتلا مریضون کو مولی کے پتوں کا رس نکال کراس میں چینی ملاکر پلائیں توبہت جلد یرقان کا خاتمہ ہو جائے گا ، مولی جگر اورتلی کی پتھری کے مرض اور نظام انہضام کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے شفاءہے۔