ایڈیلیڈ میں آسٹریلوی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے
ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں جیت کا خواب پورا نہ ہوسکا، آسٹریلوی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے، آسٹریلیا نے تین سو انہتر رنز بنا کر ایڈیلیڈ میں ہائی سکور کا ریکارڈ اپنے نام کیا، یہی نہیں آسٹریلیا نے اپنی ہوم گراؤنڈ پر اس سال سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالاآسٹریلوی اوپنرز دو سو چوراسی رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے جے سوریا اور تھرنگا کے پاس تھا،یہ آسٹریلیا کی بہترین اوپننگ پارٹنر شپ ہے ڈیوڈ وارنر 179 رنز کے ساتھ تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے،جبکہ نو سنچریاں بنا کر کسی بھی سیزن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا