پی ٹی آئی نے چوہدری محمد الیاس اور محمد زبیر سے پارٹی ٹکٹ واپس لیے
سلام آباد: تحریک انصاف نے سکندر بوسن کے بعد مزید دو امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں چوہدری محمد الیاس اور محمد زبیر کے نام خارج ہیں۔پی ٹی آئی نے گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 گجرات ون سے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا۔ چوہدری محمد الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رہ چکے ہیں اور وہ 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بھی تھے۔