حکمرانوں میں ذرا بھی غیرت ہے تو امریکا کی جنگ سے نکل جائیں.عمران خان
شجاع آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے سات سال پہلے کہا تھا کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے، یہ آرمی سے جیتی نہیں جائے گی، اسکا صرف سیاسی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ اگر ذرا بھی غیرت بچ گئی ہے تو امریکا کی جنگ سے نکل جائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی آ رہی ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا، نورا کشتی کر کے اقتدار میں اانے والے زرداری نواز شریف کو اندازہ ہو گیا ہے کہ سونامی آ گیا ہے جسے کوئی نہیں روک سکے گا، پاکستانی انکا مقابلہ کرنے کی تیاری کریں ۔