شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے. ڈاکٹر یاسر بازئی
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا امداد صرف حقدار کو جائے گی ضلعی انتظامیہ اور این جی اوز باہمی مشاورت سے متاثرین کی مدد کرئیگی ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے اور نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سروے رپورٹ پر تاحال کام جاری ہے حکومت نقصانات کے ازالے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریسٹ ہاؤس پشین میں عوامی نمائندوں کے اسرار پر این جی اوز کی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ مولوی کمال الدین اراکین صوبائی اسمبلی حاجی عبدالواحد صدیقی اور حاجی اصغر خان ترین شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلوں نے جو تباہی پھیلائی اسکی مثال نہیں ملتی مختلف علاقوں میں سیلاب سے لوگوں کی زندگی کی جمع پونجی ختم ہوگئی ہے جس پر ہمیں دلی افسوس ہے پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اللہ کی مدد سے حالات جلد بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد اللہ کی رضا اور اللہ کے حکم کے مطابق کررہے ہیں اور یہ کوئی احسان نہیں بلکہ انکا حق ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں مختلف این جی اوز سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہیں سیلاب زدگان کی مشکلات کے پیش نظر پہلے مرحلے میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے گھروں، فصلوں، اور مال مویشی کے نقصانات کا ازالے کیلئے تاحال حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔