گرفتاریوں کے باوجود چینی باشندوں سے شادی کروانے والے باز نہ آئے
لالہ موسی:گرفتاریوں کے باوجود چینی باشندوں سے شادی کروانے والے باز نہ آئے ۔ لالہ موسیٰ پولیس نےچینی باشندوں سے پاکستانی لڑکیوں کی شادی رکوا دی۔ تین چینی باشندے اور دو پاکستانی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرانے والی ایک خاتون راولپنڈی کی رہائشی ہے جس نے ایک چینی شہری سے شادی کی ہے ۔ دوسری خاتون کا تعلق جلالپور سے ہے ۔جلالپور سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شہزاد نامی شخص کو اپنی بیٹی کا رشتہ چینی باشندے سے کرانے کے لیے دس ہزار روپے دیے ۔تاہم شہزاد کی بیوی نے پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ چینی شہریوں سے دس لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے ۔ پولیس نے مزید کارروائی کیلئے آیف آئی اے سے رابطہ کرلیا ہے ۔