افغانستان میں امریکی کامیابی پاکستان اور افغانستان کے تعاون کا نتیجہ ہے، پاکستان کی امداد روکنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔ ہیلری کلنٹن
وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کے لئے تین نکاتی فارمولے پر عمل کریں گے، افغانستان میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ہو گی۔ افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ جبکہ پاکستان میں بھی شدت پسندی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہے،پاکستان شدت پسندی کے خلاف مشکل کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کے ہزاروں فوجی شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں مارے گئے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے دورے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بات کی، خطے میں جنگ، تعمیر اور بات چیت کے افغانستان میں زرعی پیداوار کے لیے کام کرنا ہو گا اور آئندہ ہفتے سول تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ امریکی کمانڈرز حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لئے مشرقی افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے آپریشن شروع کیا۔