چین کے سابق انٹیلی جنس چیف کو رشوت کے الزام میں عمر قید کی سزا
چین میں ایک عدالت نے سابق انٹیلی جنس چیف ما جیان کو رشوت سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ما جیان کے خلاف 2015 میں تفتیش کا آغاز ہوا تھا اور ایک سال بعد انھیں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔شمالی مشرقی صوبہ لیاوننگ کی عدالت کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور وہ سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔چین میں صدر شی جن پنگ کی جانب سے کرپشن کے خلاف جاری مہم میں کئی اعلیٰ عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔ما جیان کا سٹیٹ سکیورٹی کی وزارت میں نائب وزیر تھے، یہ وزارت غیرملکی اور کاو¿نٹر انٹیلی جنس آپریشن کی نگرانی کرتی ہے۔ان کا کیس چین میں مطلوب جلاوطن پراپرٹی ٹائیکون گﺅ وینگئی سے منسلک ہے۔جنھوں نے کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں پر کرپشن کے الزامات شائع کیے تھے۔