خطے میں ایران سب سے بڑاخطرہ ہے۔ اسرائیل
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے روس کے صدر ولادی میر پوتین سے ماسکو میں ملاقات کی ہے اور ان سے ایران کے خلاف کارروائی سمیت مشرقِ اوسط میں سکیو رٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن میں دونوں رہنمائوں نے شام میں فوجی کارروائی کے دوران میں کسی ناخوشگوار وا قعہ سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔نیتن یاہو نے روسی صدر سے ملاقات میں کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کو سب سے زیادہ ایران سے خطرہ درپیش ہے۔ہم اس خطرے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔نیتن یاہو نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ اسرائیل کے روایتی دشمن ملک کو شامی علاقے کو ایک فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ماسکو کے دورے سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ وہ روسی صدر سے ایران کے شام میں بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کے لیے چیت کریں گے۔