امریکا میں کورونا سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں
امریکا میں صرف 4 ماہ کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوزکر گئی۔امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 21 جنوری کو واشنگٹن میں رپورٹ ہوا تھا اور اس وقت سے لیکر اب تک 17 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ایک لاکھ 2 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔