پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ
لاہور: پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےکے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے تحت اب پنجاب کےتمام سرکاری اور نجی اسکول 9جنوری کو کھلیں گے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ اسموگ کے پیش نظرہائی کورٹ کی ہدایت پرکیا گیا ہے، اسموگ کے پیش نظر اسکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہےگی۔