کراچی: اگلی جماعت میں پروموٹ نہ کرنے پر طالبعلم کی خودکشی
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکے نے آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس کی جانب سے واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ 27 مئی کی شام کو پیش آیا، 15 سالہ اویس نے قائم خانی کالونی میں واقع اپنے گھر میں گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کر لی۔ اویس کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ اویس آٹھوِیں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے کی وجہ سے دل برداشتہ تھا اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں انکوائری ٹیم بنا دی گئی ہے جو واقعے کی تفتیش کر رہی ہے