لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور میں راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی فیملی کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے راوی روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سلنڈر پھٹنے سے 3 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نیتجے میں 5 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راوی روڈ پر سلنڈر کی دکان کے اوپر فلور پر فیملی رہائش پذیر تھی، اس سے قبل کراچی میں میٹھادر تھانے کی حدود میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔