بھارت میں آزادیِ اظہارِرائے بھی جرم بن گیا۔۔۔! 30 سے زائد افراد غدار قرار

بھارت میں آزادیِ اظہارِرائے مزید محدود ہوتی جا رہی ہے،سوشل میڈیا پرپاکستانی موقف کی حمایت یا سوال اٹھانے پر30 سے زائد افراد کوغدار قراردے کرگرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتارافراد میں بیشتر نوجوان، طلبہ اورسوشل میڈیا صارفین شامل ہیں جنہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی یا کشمیر سے متعلق رائے کا اظہار کیا تھا۔بھارتی حکومت نے ایسے تمام افراد پرریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کے کارکنو ں نے کہا کہ یہ اقدام آئین کی روح اورجمہوری اقدارکے منافی ہے۔رپورٹس کے مطابق ان میں کئی افراد صرف سوشل میڈیا پر غیرجانبدارانہ یا امن کے حامی پیغامات پوسٹ کرنے پر بھی نشانہ بنے۔ماہرین نے کہا کہ بھارت میں اختلافِ رائے کو مسلسل دبایا جا رہا ہے، اور اب اسے بغاوت یا غداری کے مترادف بنا کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔