وزیرخزانہ کاملک کی موجودہ مالیاتی پالیسیوں کاجائزہ
وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اسلام آباد میں مالیاتی پالیسیوں کے رابطہ بورڈ کے ایک اجلاس میں ملک کی موجودہ مالیاتی پالیسیوں کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران مالیاتی استحکام کے لئے مختلف اقدامات پرمبنی منصوبہ پیش کیاگیا۔بورڈ نے مالیاتی پالیسی کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ مالیاتی اقدامات کومزیدسخت کرنے کی ضرورت درکارہے۔اجلاس میں مالیاتی خسارے پرقابوپانے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ مالیاتی استحکام مجوزہ منصوبے کاایک اہم جزوہے جواقتصادی استحکام کیلئے ناگزیرہے۔