ای سی سی نے سی این جی سلنڈرز اور کٹس کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،، ای سی سی نے ایکسپورٹ پیکج میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی، ایکسپورٹ پیکج 30 جون 2021 تک جاری رہے گا،، برآمدات میں اضافے کے رجحان کو برقرار رکھنے کے لئے پیکج میں توسیع ضروری تھی،
ای سی سی نے نواب شاہ میں بحریہ فاؤنڈیشن ایل این جی ٹرمینل سے پائپ لائن بچھانے کی منطوری بھی دے دی، پائپ لائن سے 700 سے 1200 ملین کیوبک فٹ گیس کی ترسیل ممکن ہوسکے گی،، ایل این جی پر مارجن کو ایڈجسٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ،، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو 150 ملین ڈالر کی حکومتی گارنٹی استعمال کرنے کی اجاذت دے دی گئی، اس رقم سے کمپنی درمیانی اور طویل المدت بنیادوں پر ایل این جی خریدے گی