14کروڑ موبائل صارفین کا ڈیٹا آن لائن سسٹم سے منسلک
ایف بی آر نے 14کروڑ موبائل صارفین کا ڈیٹا آن لائن سسٹم سے منسلک کردیا۔ ملک میں چار موبائل کمپنیاں ماہانہ ساڑھے تین سے چار ارب روپے انکم ٹیکس ادا کررہی ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق تمام موبائل کمپنیوں کا ڈیٹا آن لائن سسٹم سے جولائی 2017 سے منسلک ہونا شروع ہوگیا ہے۔ موبائل صارفین نے سالانہ کتنے کارڈ لوڈ کرائے اور کتنا ٹیکس دیا ،ڈیٹا جمع ہونے لگا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق موبائل کمپنیوں کا اب فیلڈ آڈٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ موبائل کے استعمال پر انکم ٹیکس ، فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی اور خدمات پر سیلز ٹیکس لاگو ہے۔ملک میں موجود 4 موبائل کمپنیاں ماہانہ ساڑھے تین سے 4 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کرتی ہیں۔ تمام موبائل کمپنیاں 4 ماہ میں 15 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ادا کرچکی ہیں۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ اس کا مقصد ان لوگوں کو فوکس کرنا ہے جو سالانہ ہزاروں روپے کا موبائل استعمال کرتے ہیں ، لیکن ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں