صادق آبادمیں ٹریفک حادثہ ، 4 افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے احمد پور روڈ پر موٹرسائیکلوں کے تصادم سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پرپہنچ گئے، جنہوں نے ابتدائی طبی امداد کےبعدزخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث غلط موڑ کاٹتے پیش آیا ، زخمیوں کی عمریں 17سے 20 سال ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد پوسف، محمد عمران ، زبیر ریاض،اوروقاص کے نام سے ہوئی ہے ۔