سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے حکم پرشاہ رخ جتوئی کوہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا
چیف جسٹس نے آئی جی جیل کوحکم دیا کہ شاہ رخ جتوئی،شرجیل انعام میمن سمیت جتنے ملزمان ہسپتال میں ہیں انہیں چارسے پانچ دن میں جیل بھجوایا جائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے۔سپریم کورٹ کے حکم پرآئی جی جیل خانہ جات نے شرجیل میمن اورشاہ رخ جتوئی کوجیل منتقل کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی