نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میانمار میں انسانی صورت حال تباہ کن ہے
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میانمار میں انسانی صورت حال تباہ کن ہے، دنیا بھر کے ممالک وہاں کے متاثرین کے لیے امداد فراہم کریں،،انھوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دے یا کم از کم ایسی حیثیت دے کہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 3 لاکھ 80 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں، دنیا بھر کے ممالک ان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، انھوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیے کہ وہ اس مسئلے پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے کئی مرتبہ بات کر چکے ہیں،