وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور سینیٹر رحمان ملک نے قومی ٹیم کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا ہے
چیمپئنز ٹرافی میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی ٹیم کی وطن واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں خوش آمدید کہا ،، اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئن آف چیمپئنز کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، قوم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ دینے والے ہم سب کے ہیرو ہیں۔ چیمپئنز ٹیم کے کھلاڑیوں کاپرتپاک استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سر آنکھو ں پر بٹھاتی ہے،، بھارت کا غرور خاک میں ملانے والے قومی کھلاڑیو ں کی کارکردگی کو تادیر بھلایا نہیں جاسکے گا،، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کھلاڑی حقیقی معنوں میں چیمپئن ہیں،، پاکستانی ٹیم نے اپنی کارکردگی کے ذریعے بڑے سے بڑے ناقدین کے منہ بند کر دیئے ہیں،، دوسری جانب رحمان ملک کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز نے بھارت کو بدترین شکست دیکر ہمارے سر فخر سے بلند کئے۔ حکومت کھلاڑیوں کو اعلی کارکردگی پر ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کرے