انٹر بینک میں دن کا آغاز، ڈالر منہ کے بل گرگیا۔
انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر 52 پیسے سستا ہو گیا ، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 175.20 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح ڈالر 176.20 روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 175.72 روپے پر بند ہوا تھا اور آج ڈالر 175 روپے 72 پیسے سے شروع ہو تھا جو مارکیٹ کے کھلتے ہی 50 پیسے گر گیا ۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی ہوئی تھی ۔ گزشتہ صبح ڈالر 176.20 روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 175.72 روپے پر بند ہوا تھا ۔