پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلیے 198رن کا ہدف

پی ایس ایل 8 کے 17 ویں مقابلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو کامیابی کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر یہ پہلا میچ ہے، عماد وسیم اور بابر اعظم ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور میں ہونے والے میچ میں محمد عامر نے اپنے پہلے اوور میں محمد حارث اور بابر اعظم کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد محمد عامر نے اپنے دوسرے اوور میں بھی صائم ایوب کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔ پشاور کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ کراچی کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایونٹ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا یہ دوسرا میچ ہے، 14 فروری کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا، جو بابر اعظم الیون نے صرف 2 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔ پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 مقابلوں میں پشاور کی ٹیم ہی فاتح رہی ہے۔ میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم بابراعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمٰن پر مشتمل ہے جب کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، ایڈم روسنگٹن، میتھیوویڈ، طیب طاہر، شعیب ملک، عرفان خان، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی، عاکف جاوید شامل ہیں ۔