سعودی عرب یمن مسئلہ پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہوگا: پرویز رشید
وزارت اطلاعات سے جاری بیان کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال سے متعلق پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اور اس مسئلے کا حتمی فیصلہ اسی اجلاس میں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی الیکشن میں پولیس پر عدم اطمینان پولیس کی قربانیوں سے انحراف ہے، میثاق جمہوریت سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے مگر امپائر کی انگلی کے متلاشی میثاق جمہوریت نہیں جانتے، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی خیبر پختونخواہ میں سب کے سامنے آچکی ہے، دو ہزار تیرہ کے الیکشن سے قبل عمران خان کو دو لاکھ ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کو چوہتر لاکھ ووٹ ملے تھے، عمران خان نے ایک گھنٹے میں تین پیپر دینے والے مجرم کےلئے کیا سزا تجویز کی ہے بتائیں؟ عدالتیں جب ثبوت مانگتی ہیں تو عمران خان کو دماغی چوٹ لگ جاتی ہے، انہوں نے بیرسٹر سلطان کا آبائی سیٹ پر پہلے سے کم ووٹ لیکر کامیاب ہونا مضحکہ خیز قرار دے دیا۔