،آنگ سان سوچی کے گھر پر پیٹرول بم حملہ کیا گیا
برما کی لیڈر آنگ سان سوچی کے گھر پر پیٹرول بم حملہ کیا گیا ،،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ آنگ سان سوچی کے گھر پر پیٹرول بم حملہ ہوا ہے،تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بم حملے سے گھر کو معمولی نقصان پہنچا ہے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،، آنگ سان سوچی اس وقت دارالحکومت میں موجود تھیں جہاں وہ پارلیمنٹ سے خطاب کر رہی تھی،، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل برما کی ریاست رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج کے ظلم و ستم پر سوچی کی مجرمانہ خاموشی نے انہیں دنیا بھر کی نظروں میں ناپسندیدہ بنا دیا ہے۔