ایرانی انقلاب کے چالیس برس مکمل، نیا میزائل لانچ
ایران نے سن 1979 کے انقلاب کے چالیس برس مکمل ہونے کی مناسبت سے آج بروز ہفتہ ایک نیا کروز میزائل لانچ کیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق یہ نیا میزائل تیرہ سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر دفاع امیر حاتمی نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ نیا میزائل کافی کم اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے اور اس کی تیاری میں وقت بھی کم ہی درکار ہے۔ ایران اور امریکا کے مابین ان دنوں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس نئی پیش رفت پر واشنگٹن کا کیا رد عمل ہو گا۔