نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلےجائیں گے۔ چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہےضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سےباہر اور خاموش رہیں گے۔