حکومت ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،گورنر پنجاب
پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسائل اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر خوش اسلوبی سے حل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔