میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، صرف مشورے کیلئے بلایا جاتا ہے: جہانگیر ترین
پاکستان تحریک انصاف ( ے سینیئر رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ ان کے پاسکوئی عہدہ نہیں اور انہیں صرف مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے وہ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور صوبائی وزیرخوراک و زراعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے، میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، مجھے مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے، ملک کی خدمت کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں میں زرعی پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت گندم، چاول، گنا اور آئل سیڈ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے، یہ پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانا ہے، اگر کپاس کے کاشتکاروں کو پورا پیسہ نہ ملا تو درآمد پر پابندی لگا دیں گے جب کہ ان پروگرامز سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آئے گا۔جہانگیر ترین نے وفاقی حکومت کے زرعی پروگرام میں حصہ نہ بننے پر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سیاسی وجوہات پر پروگرام کا حصہ نہیں بن رہی ہے جب کہ سندھ حکومت کے لیے 15 سے 18 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں۔چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے پیسا مجھے نہیں آرہا بلکہ حکومت کوجارہے ہیں۔ دریں اثناء سپریم کورٹ سے نااہل قراردیئے گئے جہانگیرترین کی وزارت اطلاعات کے دفترمیں پریس کانفرنس پراپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ جہانگیر ترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس ہینِ عدالت ہے، مالی اورباورچیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا سپریم کورٹ میں اعتراف کرنے والا سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے، عمران صاحب جہانگیرت رین کو منع نہیں کرسکتے کیونکہ اے ٹی ایم کے ناراض ہونے سمیت بنی گالا کے محل کا خرچہ بند ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپنے کئیر ٹیکر کو سرکاری وسائل کا استعمال کس قانون کے مطابق کروا رہے ہیں ، عمران صاحب سپریم کورٹ سے منی لانڈرنگ پرنااہل شخص آپ کی حکومت کی ترجمانی کر رہا ہے، نااہل قرار پانے والا مشہورزمانہ منی لانڈرر حکومتی پالیسی بیان کررہا ہے۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان، سپریم کورٹ نے جسے جھوٹا قرار دیا، اب وہ قوم کو کیا سچ بتائے گا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹونے بھی جہانگیرترین کی پریس کانفرنس پرردعمل میں کہا کہ سزا یافتہ نااہل نائب وزیراعظم زراعت کی پالیسی پرقوم سے خطاب کررہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان، منافقوں کا پاکستان،ایک نہیں دوپاکستان، جھوٹے الزامات میں قید سابق صدرکے انٹرویو کوسینسرکردیا جاتا ہے