شفقت محمود کورونا سے شفایاب، دو ٹیسٹ منفی آگئے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے شفا یاب ہوگئے، تازہ ترین دو ٹیسٹ منفی آگئے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کورونا سے پوری طرح صحت یاب ہوگیا ، جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔