زمینوں پر قبضے اور قرضے معاف کرانیوالےکس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کرتے ہیں: شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں منصوبوں کو شفافیت اور تیز رفتاری کیساتھ مکمل کررہے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ انکا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانیوالے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کرتے ہیں۔ بے دردی سے قومی دولت کو لوٹنے والوں کے کڑے احتساب کا وقت آگیا۔ بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گریبان میں جھانکیں۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ باشعور عوام جان چکے ہیں کہ شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں