پی آئی اے کی خصوصی پرواز 4 مئی کو کراچی سے ایتھوپیا کیلئے روانہ ہوگی
افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)متحرک ہوگئی ۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز افریقہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے 4 مئی کو کراچی سے ایتھوپیا کے لیے روانہ ہوگی۔پی آئی اے کی پرواز 200 سے زائد افریقی شہریوں کو لے کر کراچی سے روانہ ہو گی۔اس بابت ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پرواز ایتھوپیا سے 250 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دبئی سے نجی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 250 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچ گئی ۔ خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی اورطبی جانچ بھی ہوئی ہے۔