بھارت اوچھے ہتھکنڈے،پاکستانیوں کے ویزے منسوخی شروع، دفتر خارجہ کا سخت ردعمل

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا ہوا ہے۔ انہیں ہتھکنڈوں میں سے ایک مثال بھارت کی جانب سےپاکستانیوں کے ویزا منسوخی کا عمل بھی شامل ہے جس سے پاکستانیوں کے لئے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔بھارت کی طرف سے پیدا کردے اس مسلے پر ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر پاکستانیوں کے لئے کھلا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج بھارت سے واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ 30 اپریل 2025 واہگہ اٹاری بارڈر سے واپسی کی آخری تاریخ تھی لیکن اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔