سپریم کورٹ پہنچنے تک پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے:عدالت کا حکم
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپسی پر رینجرز کی سیکورٹی دینے اور عدالت پہنچنے تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آر او کیس میں پرویز مشرف کی واپسی کے معاملے پر سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل کو سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے، سیکورٹی خدشات لاحق ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے واپس آنے کا وعدہ کیا ہے، سیکورٹی فراہم کا کہا گیا لیکن وزارت داخلہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں۔