اگر کورونا بڑھا تو صرف اسکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی
کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ صوبے میں اسکولز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور خدانخواستہ اگر کیسز بڑھے تو صرف اسکول ہی نہیں بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ کہ ایم کیو ایم ایک فاشسٹ تنظیم ہے جو بھتہ خوری کرتی تھی اور پی ٹی آئی بھی فاشسٹ ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں کرتی، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نئی ایم کیو ایم ہے