کراچی ، لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان
لاہور : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سکھر، کراچی، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کوہاٹ، پشاور، بنوں، قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دوسری جانب گزشتہ روز بھی کراچی اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی کل سب سے زیادہ بارش لاہور ، ناروال 24، بہاولنگر 16، اوکاڑہ 12، خانپور11، منگلا 06، رحیم یار خان 04، قصور ،گوجرانوالہ 03، کراچی ، ٹھٹھہ 22، میرپورخاص، ٹنڈوجام، شہیدبینظیرآباد 02، حیدرآباد، بدین 01، خضدار31، بارکھان 07، کالام 05، دیر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔