برطانوی وزیراعظم کب تک آئسولیشن میں رہیں گے؟ بتا دیا
لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گا اور وہیں سے ہی حکومتی امور کی نگرانی جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ خدارا گھر سے باہرمت نکلیں، ویک اینڈ پر موسم اچھا ہوگا، مگر کروناوائرس کے باعث باہر نکلنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کرونا کی ایک علامت بخار اب بھی مجھ میں موجود ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گے، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹویٹر پر بورس جانسن نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے پر میں افسردہ ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔