ورلڈ سلور ویٹ ٹائٹل کے فاتح قومی باکسر محمد وسیم اپنے آبائی شہرکوئٹہ پہنچ گئے،
ورلڈ سلور ویٹ ٹائٹل کے فاتح قومی باکسر محمد وسیم اپنے آبائی شہرکوئٹہ پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پہلا انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں امریکہ سمیت کئی ممالک کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے وطن کی خاطر تمام آفرز ٹھکرا دیں ہیں۔ پاکستان نے انہیں پہچان دی ہے وہ ہمیشہ اپنے وطن کے لیے کھلیں گے۔ محمد وسیم نے کہا کہ انہیں سپانسرز اور کچھ اداروں نے مایوس کیا ہے، جنہوں نے وعدے کے باوجود انہں سپوٹ نہیں کیا،قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پہچنے پر کوئی حکومتی شخصیت یا نمائندہ استقبال کے لیے نہیں آیا، کمانڈر سدرن کمانڈ کی جانب سے سپورٹ کرنے پر انکا مشکور ہوں، واضح رہے کہ محمد وسیم نے کوریا کے شہر سیول میں اپنا پہلا ورلڈ سلور ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔