کویت میں معروف صوفی بزرگ پیرسید مہر علی آف گولڑہ شریف کے عرس کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی
عرس کی تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اولیا اللہ نے برصغیر میں اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا، موجودہ دور میں بھی اللہ کے نیک بندے یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام پھیلانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اولیا اللہ نے برصغیر میں ہتھیار کے بغیر غیرمسلموں کو دائر اسلام میں داخل کیا اور اللہ وحدانیت کا درس دیا۔ برصغیر میں آنے والے اولیا کا فیاض آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ عرس کی تقریب میں عقیدت مندوں نے پیر مہر علی شاہ سے منسوب کلام بھی پیش کیا گیا۔