ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی: وزیراعظم کی سری لنکن صدر کو یقین دہانی
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر کو یقین دلایا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے قتل پر پاکستانی قوم کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔
Spoke to Sri Lankan President Gotabaya Rajapaksa today in UAE to convey our nation's anger & shame to people of Sri Lanka at vigilante killing of Priyantha Diyawadana in Sialkot. I informed him 100+ ppl arrested & assured him they would be prosecuted with full severity of the law
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 4, 2021
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران میں نے سری لنکن صدر کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں یقین دلایا کہ ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔
Deeply concerned by the incident in Sialkot #Pakistan. #SriLanka trusts that PM @ImranKhanPTI and the Gvt. of Pakistan will ensure justice is served and ensure the safety of the remaining Sri Lankan workers in Pakistan.
— Gotabaya Rajapaksa (@GotabayaR) December 4, 2021
دوسری طرف سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے واقعے پر گہری تشویش ہے۔ ہماری حکومت کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل بھروسہ ہے کہ پاکستان انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ملک میں باقی سری لنکن کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ جناب صدر میں پاکستانی شہری ہوں اور سری لنکن منیجر کے قتل پر بہت افسوس ہے، یہ بدقسمتی والا دن ہے، پاکستانی سری لنکن شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ پاکستان نفرت کے آگے کبھی نہیں جھکے گا۔