اسامہ قتل کیس کی تحقیقات ، جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد : اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کاپہلا اجلاس آج ہو گا، جس میں ابتدائی واقعےکی رپورٹ تیارکی جائے گی اور گرفتارپولیس اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی کا پہلااجلاس آج ہو گا، جےآئی ٹی کی سربراہی ایس پی صدر سرفراز ورک کررہے ہیں ، اجلاس میں جےآئی ٹی کےتمام ارکان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے اجلاس میں ابتدائی واقعےکی رپورٹ تیارکی جائےگی اور جےآئی ٹی گرفتارپولیس اہلکاروں کےبیانات بھی ریکارڈکرے گی جبکہ جے آئی ٹی بیانات سے قبل جائے وقوعہ کا بھی دورہ کرے گی۔ یاد رہے چیف کمشنر نے ایس پی صدر سرفراز ورک کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ اورمنا شامل ہیں، ٹیم جلد از جلد اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔