موٹروے گینگ ریپ کے کیس میں دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع
لاہور ( وقائع نگار خصوصی)انسداد دہشتگری کی عدالت نے موٹروے گینگ ریپ کے کیس میں دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کردی .انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ,ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا.تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار چیمہ ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے, تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار چیمہ نے چالان پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی, عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر چالان مکمل کرکے پیش کیا جائے. ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ نے زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔