فلسطین:اسرائیلی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں چارفلسطینی شہید
فلسطین میں اسرائیل کی سرحدکے قریب مشرقی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں چارفلسطینی شہیداوراکیاون زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایاکہ یہ جھڑپیں واپسی مارچ کے ہفتہ وار پروگرام کے تحت نکالی گئی ریلیوں اورمظاہروں کے دوران ہوئیں۔گزشتہ سال مارچ میں شروع کئے گئے مظاہروں میں اب تک کم ازکم دوسوفلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔