شاہراہوں کی تعمیر اور باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں:عاصم سلیم باجوہ
چین کے ساتھ ہمارے آزمودہ تعلقات ہیں۔ چین کے تعاون سے ترقی کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔ شاہراہوں کی تعمیر اور باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سی پیک منصوبے ہر صورت میں مکمل ہوں گے۔ رشکئی اور فیصل آباد میں اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ کراچی میں ٹریفک رش کی وجہ سے سرمایہ کار گوادر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا تقریب سے خطاب سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبے پر جلد کام شروع ہو رہا ہے۔ پشاور سے کراچی تک موٹروے کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ بلوچستان میں شاہراہوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ سی پیک کا مغربی روٹ مکمل ہونے سے علاقائی روابط بڑھیں گے ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ