انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی
انڈس ہائی وے پر وین حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جامشورو میں انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے سبب مسافر وین اور ہائی روف الٹ گئیں۔حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم مقامی افراد نے زخمی افراد کو نکال کر ایمبولینس اور نجی گاڑیوں میں لمس اسپتال منتقل کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتاٸی جارہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ زیر تعمیر شاہراہ پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر تیزرفتاری کے سبب پیش آیا۔