سول اسپتال مٹھی میں 5 بچے انتقال کرگئے، رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی
تھرپارکر: سول اسپتال مٹھی میں آج مزید 5 بچے انتقال کر گئے جس کے بعد نومبر کے چار روز میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں انتقال کرنے والے 2 بچوں کی عمر دو اور تین سال تھی جب کہ 3 بچے نومولود تھے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے چار روز کے دوران انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی اور رواں سال مجموعی طور پر 532 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔