سام سنگ کے متوقع فون ’گلیکسی ایس 10‘ کی تصویر لیک
موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے ایک بار پھر سام سنگ کمپنی جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
موبائل فونز پر نظر رکھنے والے صحافی نے متوقع ماڈل کی تصویر لیک کردی جس کے مطابق سام سنگ کے نئے ماڈل کو ’ گلیکسی ایس 10 پلس‘ کا نام دیا جائے گا۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سام سنگ نئے موبائل کے تین سیٹس متعارف کرائے گی، جن کی قیمتیں اور فیچرز الگ الگ ہوں گے۔